جماعت اسلامی کا منشور: سراج الحق کا اقتدار میں آکر وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا اعلان

357
accountability day

تلہ گنگ:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری کو تمام سرکاری محکموں کی تباہی کا قوم حساب کرے گے، 8 فروری کو یوم الحساب ہوگا، اقتدار میں آکر وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی نے فتوی دیا ہے کہ فلسطین میں جہاد فرض ہو چکا ہے، سب سے پہلے عربوں پر جہاد فرض ہے، اگر وہ نہیں کرتے ہم پر یہ جہاد فرض ہے، اگر میں حکومت میں ہوتا تو سب سے پہلے فلسطین پہنچتا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کاکہنا تھا کہ  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہمارے حکمرانوں نے بیچا ہے، جب کشمیری مائیں، بہنیں، بیٹیاں، فلسطینی بچے قیامت کے روز ہمارے گریبان پکڑیں گے تو کیسے چھٹکارا ہو گا؟

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ آج اسلام آباد بے غیرتوں کا قبرستان ہے، یہ صرف ایک کام کر سکتے ہیں وہ کام ہے کرپشن، اب غریب کی باری ہے، اب کاشتکاروں کی باری ہے، پاکستان پانچ دریاں کا ملک ہے لیکن بجلی نہیں ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم مخلوط نظام تعلیم کا خاتمہ کریں گے، خواتین کے لئے الگ نظام لائیں گے، ہم خواتین کو وراثت میں حصہ دلوائیں گے، ان کے لئے الگ مارکیٹیں بنائیں گے، بڑھاپا الانس دیں گے، کاشتکاروں کو سہولیات دیں گے۔