پیرس:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گیبریل اٹل کو فرانس کا نیا وزیراعظم تعینات کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گیبریل اٹل فرانس کی تاریخ کے کم عمر ترین وزیراعظم ہوں گے چونتیس سالہ گیبریل اٹل اس سے قبل وزیرتعلیم فرانس تھے۔
خیال رہے کہ سابق فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن نے گزشتہ روز عہدے سے استعفی دیا تھا صدر ایمانوئل میکرون یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات اور پیرس اولمپکس سے قبل اپنے دوسرے مینڈیٹ کو ایک نئی تحریک دینے کے منتظر ہیں۔