تل ابیب: اسرائیلی فوج نے غزہ میں اب تک کی سب سے بڑی اسلحہ ساز فیکٹری پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسلحہ فیکٹری وسطی غزہ کے البوریج کیمپ میں زیرزمین تھی، جو کہ 30 میٹر گہرائی میں سرنگوں کے وسیع نیٹ ورک سے جڑی تھی۔
اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ فیکٹری میں 100 کلو میٹر فاصلے تک پار کرنے والے میزائل تیار کیے جاتے تھے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے بڑی تعداد میں تیار میزائل بھی برآمد ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرنگوں کے ذریعے فیکٹری سے تیار اسلحہ غزہ کے تمام حصوں تک پہنچتا تھا، فیکٹری سے بڑی تعداد میں مارٹرشیل اور گولہ بارود بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس کے علاوہ فیکٹری سے ڈرون، تیار راکٹ، رہنمائی کا نظام اور دیگر جنگی آلات بھی ملے۔