نواز لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے پاگیا

752
PML-N and IPP

لاہور: مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے پاگیا۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق آئی پی پی نے قومی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 22 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن آئی پی پی کو قومی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹیں دیے جانے کا امکان  ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ جہانگیر ترین کو لودھراں کے بجائے این اے 149 ملتان سے ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ علیم خان کو این اے 117 اور عون چوہدری کو این اے 128 لاہور میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

رائع کا کہنا ہے کہ نعمان لنگڑیال کو ساہیوال، انجینئر گل اصغر کو خوشاب، عامر کیانی کو اسلام آباد اور غلام سرور خان کو پنڈی سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ آئی پی پی کی فردوس عاشق اعوان، ہمایوں اختر، رانا نذیر، فیصل آباد سے فرخ حبیب اور ساہیوال سے نوریز شکور کو ایڈجسٹ نہیں کیا جائے گا۔۔