لاہو کے حلقہ این اے 119 سے رہنما مسلم لیگ(ن)مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔
مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پی ٹی آئی کے ندیم شیروانی نے اپیل دائر کی تھی جو حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔
ریٹرننگ افسر (آر او) نے اس حلقے سے الیکشن لڑنے کے لیے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کیے تھے، بعدازاں ندیم شیروانی نے آر او کے اِس فیصلے کے خلاف ایپلیٹ ٹریبیونل میں اپیل دائر کی تھی۔