اسلام آباد: سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمٰن جاں بحق

1575

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ کے واقعے میں سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمٰن جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الرحمن عثمانی پر فائرنگ کی گئی، جس میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کی گئی۔

پولیس کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے غوری ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ کی، جس میں مولانا مسعود الرحمن عثمانی اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم مولانا مسعود الرحمن جانبر نہیں ہو سکے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔