فواد چوہدری کو جہلم سے الیکشن لڑنے کی اجازت، آر او کے اعتراضات مسترد

292

  راولپنڈی:فواد چوہدری کو جہلم سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی، ان کے کاغذات کے خلاف آر او کے اعتراضات مسترد کردیے گئے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل نے انہیں جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 61 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

جج چوہدری عبدالعزیز نے دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔