سڈنی: آسٹریلیا میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بارش کی نذر ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کے خلاف آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 116 رنز بنائے اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، تاہم میچ کو بارش اور خراب روشنی کے سبب روک دیا گیا۔
آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 34 اور عثمان خواجہ نے 47 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ مارنس لبوشین 23 اور اسٹیو اسمتھ 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے آغا سلمان اور عبداللہ شفیق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جب کہ آسٹریلوی ٹیم ایک اوور کی بیٹنگ کرسکی تھی۔