لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی گھٹن اور دھند کا موسم آئین کی بالادستی سے ہی نکھر سکتا ہے، آئین کے آرٹیکلز 62,63 پر عمل ہو تو سیاست کرپشن سے پاک ہوسکتی ہے، سیاست طویل عرصہ سے اہلیت پر نہیں این آر او کی بنیاد پر چل رہی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اقتدار خاندانوں کے گرد گھومتا ہے، پارٹیوں میں نظریات کی جگہ شخصیت پرستی نے لے رکھی ہے، سابق حکمران پارٹیوں نے سیاست میں گالم گلوچ کو پروان چڑھایا، عوام کے پاس ووٹ دینے کے لئے جماعت اسلامی بہترین آپشن ہے۔
انہوں نے کہاکہ تین بڑی سیاسی جماعتوں نے ملکی معیشت کو تبا ہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے، عوام سکون تلاش کرنے کے لیے اسلامی نظام قائم ہونے کی دعا کررہے ہیں، جماعت اسلامی مستحکم طریقے سے ملک کی حالت سنوارے گی۔