ایبٹ آباد:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعظم سواتی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی، جسے سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔
عدالت نے اعظم سواتی کی اپیل پر نواز شریف کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا اور الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس کامران حیات اپیل پر سماعت کریں گے۔