پشاور ہائیکورٹ سے زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور

420

پشاور:پی ٹی آئی کی سابق رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت پشاور ہائی کورٹ نے منظور کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے زرتاج گل کے ضمانتی مچلکے کل تک جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا، جس کے بعد زرتاج گل پشاور ہائی کورٹ سے روانہ ہوئیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ یہ ہماری روایت نہیں کہ کسی خاتون کو گرفتار کریں۔ ایک خاتون کے لیے اتنی زیادہ پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل صاحب اگر آپ اس ایشو کا حل نہیں نکال سکتے تو پھر ہم دونوں کو مستعفی ہونا چاہیے۔ اس نے خیبر پختونخوا پولیس پر حملہ نہیں کرنا کہ اتنی نفری تعینات کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی زرتاج گل گرفتاری سے بچنے کے لیے صبح سے پشاور ہائی ورٹ میں موجود تھیں۔