ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے قوم ترازو کا انتخاب کرے، سراج الحق

367
accountability day

لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ترازو کاانتخاب کرے، ہم عوام کو ایسا پاکستان دیں گے جس پر پوری امت فخر کرے گی۔

سراج الحق نے کہاکہ  صوبوں اور مرکز میں حکومت کرنے والوں نے عوام کا ایک مسئلہ بھی حل نہیں کیا،باریاں لگانے والوں کی باری ختم، اب عوام کی باری آئے گی، اللہ تعالی نے موقع دیا تو وعدہ کرتا ہوں ہر قیمت پر ڈاکٹر عافیہ کو ہر قیمت پر وطن واپس لائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  ہر بیروزگار نوجوان کو روز گار فراہم کریں گے جب تک ملازمت نہیں ملے گی بے روز گار الاؤنس دیں گے،ملک میں وسائل کی کمی نہیں، اصل مسئلہ کرپشن اور بیڈ گورننس ہے، ملک میں سالانہ پانچ ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے، پاکستان 80ہزار ارب کا مقروض ہے، حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں پہنائیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ   قرضہ لے کر صاحبانِ اقتدار کھا گئے اور وصولی کے لیے عوام کا خون چوساجا رہا ہے، انہی حکمرانوں نے آئی پی پیز کے مہنگے معاہدے کر کے بجلی کی فی یونٹ قیمت 50 روپے تک کر دی، ان کی وجہ سے پونے تین کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں، لاکھوں نوجوان بے روزگار، 90لاکھ نشے کے عادی ہو گئے۔