کراچی سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج

293

کراچی: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کراچی سے کاغذات نامزدگی کی منظوری  کو چیلنج کردیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما میاں نواز شریف کے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعود خان مندوخیل کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں دائر کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ آر او نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف  میرے اعتراضات کو مسترد کردیا ہے۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے جلد بازی میں قانونی تقاضوں کو نظر انداز کرکے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر کا 29 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔