پی ٹی آئی کا انتخابی نشان کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

416
criminals

لاہور: پی ٹی آئی نے انتخابی نشان سے متعلق کیس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے انتخابی نشان بلے کی واپسی سے متعلق کیس میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ عجلت میں دیا گیا ہے، ہم اس کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کہہ چکی ہے کہ سیاسی جماعت سے اس کا انتخابی نشان واپس لینا پارٹی کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ ہم سپریم کورٹ سے استدعا کرتے ہیں کہ کل ہم عدالت آ رہے ہیں۔ عدالت اگر انتخابی نشان بلے کو بحال نہیں کرتی تو پھر ہم آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی نشان لیں گے اور اس سے جمہوریت اور پارلیمنٹ کی شکست ہوگی اور منصفانہ انتخابات نہ ہونے پر معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔