کراچی کیلیے بجلی 2.87 روپے فی یونٹ مہنگی

571
Another power bomb dropped

اسلام آباد: نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری تا مارچ 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کیا گیا ہے۔

بجلی مزید مہنگی ہونے سے کے الیکٹرک صارفین پر 9 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،کے الیکٹرک کے لیے  بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ نیپرا نے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

نیپرا نے ایک ہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو بار بجلی مہنگی کی ہے جہاں اس سے قبل پہلے وفاق اور اب کےالیکٹرک کی درخواست پر بجلی مہنگی کی گئی۔