دہشتگردانہ بم دھماکے بزدلانہ فعل ہے، ملوث افراد کو جواب دینا ہوگا، ایران

367

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ دہشت گردانہ بم حملے بزدلانہ فعل ہے، جس میں ملوث افراد کو جواب دینا ہوگا۔

ایرانی شہر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو جاں بحق کرنا دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل ہے، انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی میں ملوث افراد کو جلد بے نقاب کیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کرنے والے عناصر سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں اپنے انجام کے لیے جواب دہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ تہران حکومت کی جانب سے دہشت گردانہ دھماکوں کے بعد ملک میں 4 جنوری (جمعرات) کویوم سوگ کا اعلان کیا ہے