انتخابات میں مسلم لیگ ن سے تعاون کرنے کو تیار ہیں، مولانا فضل الرحمن

428
next government

ڈیرہ اسماعیل خان :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ  ادارے ایک سمت میں جائیں گے تو ملک چلے گا ، ن لیگ نے ملک کو ترقی دی ہے ہم ان سے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمن  کا کہنا تھا کہ  اگر ووٹوں کا ٹرن آوٹ کم رہا، سردی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن بنا ہی نہ سکے تو یہ دھاندلی کی طرف ایک راستہ کھولنے کے برابر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ میرا اپنا تعلق ہے، جسے میں استعمال کروں گا، افغانستان پر اگر میرا اثر ہے، وہ میرے ملک کے مفاد کیلئے ہے، میں افغانستان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے دورے کی دعوت دی،  میں اپنے ملک کے وزیرخارجہ اور اپنی حکومت کو اس مسئلے پر اعتماد میں لے کر جا رہا ہوں۔