فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی : آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی عثمان خواجہ کی حمایت کردی

526

سڈنی : آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی  غزہ  میں  اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں  کرکٹر عثمان خواجہ کے ردعمل کی حمایت کردی۔

پاک ،آسٹریلیا سڈنی ٹیسٹ میچ کے  آغاز سے قبل آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانی نے دونوں ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ رکھا، اس موقع پر انہوں نے عثمان خواجہ کو سراہتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ میں (خواجہ) کو اس جرات کیلئے مبارکباد دینا چاہوں گا جس نے انسانی اقدار کے لیے کھڑے ہوکر دکھایا، اس نے ہمت کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ حقیقت کہ ٹیم نے اس کی حمایت کی۔

 آسٹریلوی وزیراعظم کے الفاظ نے جہاں عثمان خواجہ کو راحت فراہم کی ہے وہیں انکی درخواست پر کرکٹ  آسٹریلیا کی اہم میٹنگ کے بعد انھیں رواں سیزن میں بگ بیش میچ کے دوران بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگانے کی اجازت بھی دی۔

 آسٹریلوی یم کی طرف سے دونوں ٹیموں کے اعزاز میں  دی گئی  دعوت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف اور سی ای او سلمان نصیر نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اور بورڈ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، تقریب میں ذکا اشرف اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر گلین میک گرا کی ملاقات بھی ہوئی۔ 

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہاکہ امید ہے کہ پاکستان ٹیم میلبرن کی طرح سڈنی میں بھی اچھی کرکٹ کھیلے گی۔