کراچی: سالِ نو پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

337

کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند کا کہنا تھا ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے مقدمات درج کیے جائیں گے جن میں اقدام قتل کی دفعات شامل ہوں گی۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینیوں سے اظہار یکہتی کے لیے سال نو کی تقریبات سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے سال نو پر ہر قسم کی آتشبازی کے اجازت نامے منسوخ کر دیے تھے۔