کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) پاکستان کے سب سے قدیم کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024کے لیے دی ڈیمو کریٹس پینل نے کلین سوئپ کرتے ہوئے سالانہ انتخابات کے لیے دی ڈیمو کریٹس کے 12 رکنی پینل نے مسلسل 14ویں بار بھر پور کامیابی حاصل کرلی ہے۔
سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 30دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام5بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی۔
دی ڈیموکریٹس پینل، انڈپینڈنٹ پینل اور دی جرنلسٹس پینل نے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔
الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل سے صدر کے امیدوار سعید سربازی 845 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امید وار عبدالرشید میمن 758ووٹ لے کر فاتح قرار پائے ہیں۔
خزانچی کے عہدے پردی ڈیمو کریٹس پینل کے احتشام سعید قریشی نے 806 ووٹ جبکہ سیکرٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس پینل کے شعیب احمد 843 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے۔
جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پردی ڈیموکریٹس پینل کے محمد منصف 726 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے ہیں۔
دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی بھی تمام 7 نشستوں پر اپنے مدمقابل دی جرنلسٹس پینل اور انڈپینڈنٹ پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔
دی ڈیمو کریٹس پینل کے شمس کیریو نے 781 ووٹ، میمونہ صدیقی(مونا صدیقی) نے 731 ووٹ، شازیہ حسن نے 715 ووٹ،نواب قریشی نے 711 ووٹ،شعیب احمد نے 670 ووٹ،راناجاوید عمران 652 ووٹ اور نور محمد کلہوڑو 588 ووٹ لیکر گورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2024 کے لیے پولنگ30دسمبر 2023 بروز ہفتہ کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئے، پولنگ صبح 9تا شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پر یس کلب میں جاری رہی۔
سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت کلب اراکین کو ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیاتھا۔انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں حسب روایت صحافیوں کے مختلف گروپس کے نمائندوں نے ا نتخابات میں حصہ لیا ہے۔ انتخابی عمل صبح نو سے شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ انتخابی عمل میں دی ڈیموکریٹس پینل،انڈی پینڈینٹ پینل،دی جرنلسٹس پینل اور آزاد امیدوار 12نشستوں پرمختلف عہدوں کے لئے الیکشن میں شریک ہوئے ہیں۔
کراچی پریس کلب الیکشن کمیٹی 2024کے چیئرمین ڈاکٹر توصیف احمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کے قیام سے اب تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات مقررہ وقت پر ہورہے ہیںاور الیکشن کمیٹی پر تمام امیدواران و ممبران کا مکمل اعتماد قائم ہے۔
کراچی پریس کلب انتخابات کے حوالے سے سینئر صحافیوں نے کہاکہ صبح سویرے سے ہی مختلف اداروں سے وابستہ صحافی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پریس کلب پہنچے اور انتخابی عمل میں اپنی بھرپور شرکت کا اظہار کیا ہے۔
صحافیوں نے کہاکہ جمہوری عمل کے تسلسل اور اپنے اپنے منتخب نمائندوں کی کامیابی کے لئے سینئراور معذور صحافی بھی حق رائے دہی استعمال کر نے کراچی پریس کلب پہنچے ہیں۔
کراچی پریس کلب کے انتخابات کے موقع پر حسب دستورجمہوری عمل کے تسلسل اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے صحافیوں کی بڑی تعدادنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958 میں اپنے قیام سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔کراچی پریس کلب کی الیکشن کمیٹی ،چیئرمین ڈاکٹر توصیف احمد خان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی۔