جب تک سزا برقرار ہے، عمران خان انتخابات لڑنے کے مجاز نہیں، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن

365

اسلام آباد:سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ جب تک سزا برقرار ہے عمران خان انتخابات لڑنے کے مجاز نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق سیکرٹری ای سی پی کنور دلشاد نے کہا کہ کوئی نہ کوئی وجہ تو ہوگی، جس پر ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی منظور نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ بلاوجہ کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہوئے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر مسترد ہوئے ہیں، جب تک سزا برقرار ہے بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے مجاز نہیں ہیں۔

کنور دلشار کا مزید کہنا تھا کہ اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست دینا ضروری تھا ، اگر عدالت میں نظر ثانی درخواست نہ دی جاتی تو یہ سمجھاجاتا ہے کہ اعتراض قبول کر لیا گیا ہے۔