پشاور : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات معطلی اور انتخابی نشان سے متعلق ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کردی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے جمع کرادی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن نے عدالت سے حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیس کیلئے ڈویژنل بنچ تشکیل دیا جائے،ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو آئین کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھن گیا تھا تاہم پی ٹی آئی نے کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق الیکش کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلا بحال کیا تھا۔