کراچی: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر ملکی ترقی کے لیے کام کریں گے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ تعلقات بہت پرانے ہیں، ہم ملک کر پاکستان کی خوش حالی اور ترقی کے لیے کلام کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے زہر ختم کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔ سازشی عناصر کی ساشیں آج بھی عروج پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے زیادہ کمانے والا شہر ہے۔ شہر قائد بینکنگ اور شپنگ کا مرکز ہے پھر بھی یہاں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہے۔ کراچی کو اس کا حق ملنا چاہیے۔ شہبھاز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کی جانب سے پرخلوص خیرسگالی کا پیغام لائے ہیں۔ ایم کیو ایم کے ساتھ ہمارے تعلقات دہائیوں پرانے ہیں۔ ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر پاکستان کی خوش حالی کے لیے کام کریں گے۔
اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم مل کر ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔ عام انتخابات ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ ملک میں جیسے حالات ہیں، اس صورت حال میں سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی ضروری ہے۔