سوات: تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے اہم رہنما سہیل سلطان ایڈووکیٹ نے مراد سعید کے کاغذات مسترد ہونے کی تصدیق کردی ہے، مراد سعیدکےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیےگئے ہیں کہ وہ اشتہاری ہیں اور متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔
واضح رہے کہ مراد سعید این اے 4 سے 2018 کے الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وزارت مواصلات کے وزیر مقرر ہوئے تھے۔