کراچی: شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری سے ملاقات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )کے سابق رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
آصف علی زرداری نے دونوں کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے چارٹر آف کراچی پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کی منتخب جماعت پہلی بار وفاق پر حکومت کرے گی، ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا سے کراچی میں سرمایہ کاری آئے اور کراچی دبئی کی طرز پر ایک ایسا معاشی حب بنے جس سے نہ صرف پاکستان کو بلکہ اہم جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو بھی اس شہر سے فائدہ ہو۔