کشمیر میں بھی بھارت اسرائیلی طرز کے مظالم کر رہا ہے، مشعال ملک

343
protection

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا کہ دنیا بھارتی مظالم پر خاموش ہے مگر کشمیر کے لوگ کب تک پر امن رہیں گے؟ غزہ میں خواتین بچوں اسپتالوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، کشمیر میں بھی بھارت اسرائیلی طرز کے مظالم کر رہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر میں پرامن تحریک کو سبوثاز کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کر دی گئی، کشمیر میں بھارتی فوج نے عوام کو کئی سال سے محاصرے میں رکھا ہے، کشمیر پر پاک بھارت دوطرفہ مذاکرات بے نتیجہ رہے۔

انہوں نے کہاکہ  کشمیر میں تمام لیڈر شپ کو جیل مین بند کر دیا گیا، 2024میں یاسین ملک کو پھانسی دینے کی پلاننگ ہورہی ہے، 2024میں بھارت میں الیکشن کا سال ہے بھارت نے مظالم بڑھا دیے ہیں، بھارت میں ہندتوا سے اب ملٹی نیشنل کمپنیوں کو خطرہ ہے۔ بھارت کی دہشتگردی سے اب پوری دنیا غیر محفوظ ہوچکی ہے۔