اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سال نو کی تقریبات منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومتی اعلان پر اسلام آباد کی انتظامیہ نے نئے سال کے حوالے سے ہونے والی تمام تقریبات کے جاری کردہ این او سیز منسوخ کردیے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اجازت نامے منسوخ کیے گئے جس کے بعد تقریبات کی منسوخی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
ایک روز قبل ہی نگران وزیراعظم کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا۔