عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

182
case registered

راولپنڈی:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان  اور سابق وزیر خارجہ و وائس چیئرمین پی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 3 جنوری تک ملتوی ہو گئی۔

قبل ازیں جیل انتظامیہ نے عمران خان کی بہنوں کو جیل جانے سے روک دیا تھا جب کہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ عدالتی عملہ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی آئندہ سماعت ڈال کر روانہ ہوگیا۔ سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوئی۔