ریٹرننگ افسر کی معطلی: پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

901
challenged

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )نے کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

جمعرات کے روزالیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلے کے بعد سے حلقہ بغیر ریٹرننگ افسر کے ہے اور انتخابی عمل میں مشکلات پیش آرہی ہیں#

ای سی پی نے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا 27دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،الیکشن کمیشن کی درخواست میں پشاور ہائیکورٹ میں درخواست گزاروں کو فریق بنایا گیا ہے۔