چیف جسٹس نے 190ملین پاونڈ کی رقم قومی خزانے میں منتقل کروا دی ہے، پی ٹی آئی

300

راولپنڈی:تحریک انصاف کے وکیل  لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ موجودہ چیف جسٹس نے 190ملین پاونڈ کی تمام رقم قومی خزانے میں منتقل کروا دی ہے، اس رقم سے ایک دھیلا بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں آیا۔

سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آج میراتھن سیشن ہوا، الیکشن کمیشن بھی تشریف لائی، سائفر کیس بھی تھا، سائفر کیس میں اوپن ٹرائل ایک طرف رہا انہوں نے بند کمرہ کر دیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے بتایا کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بھی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی، بشری بی بی کی دو ضمانت قبل از گرفتاری کی بھی سماعت ہوئی، عدالت کو بتایا بانی چیئرمین 3 سیٹوں سے امیدوار ہیں ان کی ضمانت پہلے سنی جائے تاکہ وہ الیکشن بھی لڑ سکیں اور اپنی پارٹی مہم ہو بھی لیڈ کر سکیں۔