شاہ محمود قریشی کو اغوا کیا گیا ہے، مہر بانو قریشی

341

اسلا م آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے خلاف ان کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ہے۔

مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا گیا ہے، ہمیں نہیں بتایا کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو اغوا کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہونے والا سلوک صاف شفاف اقدامات کو متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  چیف الیکشن کمشنر اس معاملے پر ایکشن لیں،شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سب کی عزت کی ہے، پورا پاکستان شاہ محمود قریشی کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کی مذمت کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ  بدھ کو شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا، ایس ایچ او صدر نے بیرونی پولیس کی سربراہی میں شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا تھا۔