مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل، جعلی دستخط کا الزام

288

سرگودھا : مسلم لیگ(ن)کی چیف آگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض داخل کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے شہری کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دے دی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ امیدوار پی پی 80کے دستخط جعلی کیے گئے ہیں۔ 

ذرائع کے طابق درخواست گزار نے کہا کہ مریم نواز مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور انہوں نے اثاثے بھی چھپائے ہیں، اعتراض لگا کر کاغذات مسترد کیے جائیں۔