الیکشن اخراجات: عمران خان نے جیل میں بائیو میٹرک کرالیا

298
Guest House

اسلام آباد: آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی دو نئے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بائیو میٹرک کروانے کی درخواست منظور کرلی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ جیل مینوئل کے تحت بینک عملے کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے، عدالتی حکم کے بعد نجی بینک کا عملہ بانی چیئرمین کی بائیو میٹرک تصدیق کے لئے اڈیالہ جیل پہنچا جہاں  عملہ ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹ کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالدیوسف نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد کے نجی بینک میں اکاؤنٹ غیرفعال ہوچکا ہے ۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی دو نئے بینک اکانٹ بھی کھلوانا چاہتے ہیں نئے بینک اکانٹس لاہور، میانوالی سے الیکشن لڑنے کے اخراجات کے لیے استعمال ہوں گے، غیرفعال اکانٹ اور دو نئے اکاؤنٹس کھلوانے کے لیے بائیو میٹرک درکار ہے۔