پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی 15روز کیلئے نظر بند

320
not acceptable

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 15روز کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی 9مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں، شاہ محمود کی رہائی سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او کی رپورٹ پر سی پی او نے 45روزہ نظر بندی کی تجویز دی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور اداروں کی رپورٹ سے اتفاق کیا، شاہ محمود کو اپیل کا حق دیتے ہوئے 15روز کے لئے نظر بند کیا جاتا ہے۔