پی ٹی آئی شکست سے بچنے کیلئے دھاندلی کا شور کر رہی ہے، احسن اقبال

341

نارووال:مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن میں اپنی متوقع شکست سے بچنے کیلئے دھاندلی کا شور مچا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال کے حلقہ این اے 76 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا  نے کے بعد کارکنان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن 2024ء￿  صاف شفاف ہوں گے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف ریاستی جرم کرنے پر کارروائی کی جا رہی ہے، 8 فروری کو ہر قیمت پر انتخابات ہوں گے، انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ بھی واضع حکم دے چکی ہے، انتخابات کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی مختلف حربے استعمال کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ انتخابات نہ ہوں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر گھناؤنا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی آئی کے پاس صرف دو راستے ہیں، اپنے کیے پر عوام سے معافی مانگے اور مفرور عدالت میں پیش کرے، ہم تمام پارٹیوں کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔  احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لاڈلے ہیں۔ 

احسن اقبال نے کہا  آج کل لاڈلوں کا بہت چرچا ہے، کوئی کسی کا لاڈلہ ہے تو کوئی کسی کا ہے لیکن نواز شریف پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لاڈلے ہیں کیونکہ انہوں  نے ملک کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی ہم خیال جماعتوں سے بات چیت کر رہی ہے۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے رہنما اصول یہ ہیں ہم نے زیادہ سیٹوں کو جیتنا ہے۔ جہاں جس کے پاس مضبوط امیدوار ہوگا تو ضرور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور ہوگا۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ قانون اسی طرح ان کا پیچھا کرے گا جیسے عام کرمنل کا کیا جاتا ہے۔ جو9 مئی میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی کسی انتقامی کارروائی کا نتیجہ نہیں، پی ٹی آئی اپنی شکست سے بچنے کے لیے دھاندلی کا شور مچا رہی ہے۔