ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں مل رہی: آفاق احمد

382

کراچی:مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں مل رہی، سرکاری جماعتوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی اور صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر علامتی بھوک ہڑتال میں بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں آفاق احمد نے بتایا کہ ضلع کورنگی میں تمام سیٹوں پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں جلسوں کی اجازت نہیں ملی،ابھی تک جو انتخابی اتحاد بنے وہ سرکاری ہیں۔

آفاق احمد کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری جماعتوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، کاغذاتِ نامزدگی کے بعد سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہو گی۔