پی ٹی آئی سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کا پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

281

پشاور: تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے پشاور سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیر افضل مروت نے انتخابی میدان میں اترنے کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 پشاور سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ شیر افضل مروت کی جانب سے ان کے کزن صلاح الدین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے بھی اپنے انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ شاندانہ گلزار کی جانب سے انصاف لائرز فورم کے وکلا نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔