اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود آج بھی جیل سے رہا نہیں ہو سکے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق سائفر کیس میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے ضمانت منظور کیے جانے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کے لیے روبکاری جاری نہیں ہو سکی۔
سپریم کورٹ سے مصدقہ نقول کی وصولی میں تاخیر اور فاضل عدالت کے جج کی اڈیالہ جیل سماعت کے باعث مچلکے جمع نہ ہوسکے۔ مچلکے جمع نہ ہونے پر شاہ محمود قریشی کی روبکار جاری نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق قواعدوضوابط پورے ہونے پر منگل کے روز شاہ محمود قریشی کی روبکار جاری ہونے کا امکان ہے۔