بلوچ مظاہرین پر تشدد: صحافی محمد حنیف نے احتجاجاً ستارہ امتیاز واپس کردیا

1597

اسلام آباد: معروف صحافی محمد حنیف نے بلوچ مظاہرین پر اسلام آباد میں ہونے والے پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنا ستارہ امتیاز واپس کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ  حکومت کی جانب سے دیا گیا ستارہ امتیاز احٹجاج کے طور پر واپس کررہا ہوں۔ ایسی ریاست جو بلوچ شہریوں کے اغوا اور ان پر تشدد پر مبنی رویہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

واضح رہے کہ 3روز قبل تربت سے روانہ ہونے والا مارچ اسلام آباد چونگی نمبر 26 پر پہنچا تو انتظامیہ نے انہیں دارالحکومت میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی، بعد ازاں رات گئے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی، جس میں خواتین و بچوں سمیت کئی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں اسلام آباد میں بلوچ لاپتا افراد کی رہائی کے لیے مارچ کرنے والے مظاہرین کی ضمانت منظور کر لی گئی۔