سیاسی دہشت گرد کو معصوم کا لقب دیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

379

لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی دہشت گرد کو معصوم کا لقب دیا جا رہا ہے، اب یہ نہیں چلے گا۔

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی دہشت گرد کو معصوم کا لقب دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ غداری کرنے پر جواب تو دینا پڑے گا۔ پہلے کہتے تھے نااہل ہے، پھر سائفر کا ڈراما آیا تو معصوم ہے، اسمبلی توڑی تب بھی معصوم بنا دو، جب چاہے معصوم اور جب چاہے لاڈلا بنا دیں۔ عوام بھیڑ بکریاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد تحریک پر نااہل نے جیب سے کاغذ نکالا اور کہا امریکا نے سازش کی، سائفر لہرا کر کہا امریکا نے حکومت کے خلاف سازش کی جو چلتے چلتے باجوہ پھر محسن نقوی اور پھر شہباز شریف تک چلی گئی۔ عدم اعتماد کی تحریک آئی تو آئین و قومی اسمبلی توڑی، انفارمیشن منسٹر اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سے اسمبلی تڑوائی کیا یہ معصوم شخص ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ آئین توڑا گیا عدم اعتماد آئین میں درج ہے سازش نہیں، سیکریسی ایکٹ کو معصوم آدمی نے توڑا سائفر سے کھیلنے کی ہدایت بطور وزیراعظم دے کر آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو دھمکی دو، عدالت بلائے تو خاتون جج کو دھمکی دو، 9 مئی کو شہدا کو رینجرز و پولیس کی گاڑیاں جلاؤ، زمان پارک میں پیٹرول بم کی ٹریننگ دی، تم معصوم ہو؟ تم جناح ہاؤس جلا دو میٹرو جلا دو، معصوم کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، سپریم کورٹ میں گاڑی میں بٹھاکر واپس بھیج دیا جاتا ہے۔