اسلام آباد، پنجاب، کے پی اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

391
f India, Myanmar and Bangladesh

اسلام آباد: ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہری خوفزدہ ہو گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ پنجاب کے علاقوں، کے پی کے میں اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے ارد گرد علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے  جھٹکوں کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز کشمیرکے جنوب مغرب میں تھا۔

علی الصبح تک کسی بھی شہر میں زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔