امریکا اور چین کی افواج کے درمیان برف پگھلنے لگی، اعلی ترین سطح کے رابطے بحال

454

واشنگٹن : امریکا اور چین کی افواج کے درمیان برف پگھلنے لگی، امریکا اور چین کی افواج میں اعلی سطح کے رابطے بحال ہوئے ہیں۔

امریکا کے چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل چارلس براؤن نے چینی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہاکہ  چینی  جنرل لیو زینلی سے گفتگو کرنے  سے اعلی سطح کے رابطے بہتر اور مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ  امریکا اور چین کی افواج کے تعلقات میں خرابی 2022 میں اس وقت پیدا ہوئی تھی جب امریکی ایوانِ نمائندگان کی اس وقت کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ چین کی حکومت تائیوان کو اپنا منحرف صوبہ قرار دیتی ہے۔