کراچی: قومی ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی حالیہ فارم سے پریشان ہوگئے۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں اس لیے اگر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں دوسرا ٹیسٹ بھی ہار گیا توامکان ہے کہ نئے سال کے آغاز پر سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا تاکہ وہ تازہ دم ہوکر نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے سکیں ۔
شاہین آفریدی نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 27 اوورز میں 96 رنز اور دوسری اننگز میں 18.2 اوورز میں 76 رنز دیئے تھے تاہم انکے ہاتھ محض دونوں اننگز میں ایک ایک وکٹ آئی تھی۔
واضح رہے کہ سڈنی میں تیسرا ٹیسٹ تین فروری سے شروع ہوگا اور نیوزی لینڈ میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل 12جنوری کو کھیلا جائے گا۔