اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں حلقہ چھپن اور ستاون، دونوں سے انتخابات میں حصہ لوں گا، پرویز الہی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا، میں نے کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی۔
شیخ رشید نے کہاکہ عوامی مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن لڑوں گا لیکن پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کر لی ہے مجھے خوشی ہے کہ پی ٹی آئی میرے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف آج تک کوئی بات نہیں کی، پی ٹی آئی کے لوگوں کے ساتھ قانون کے مطابق معاملات طے ہونے چاہیے، الیکشن میں حصہ لینے کا حق ہر شہری کا ہے۔