خرم شہزاد انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

417

پاکستان ٹیم کو، بڑا دھچکا لگ گیا قومی ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

ترجمان قومی ٹیم کے مطابق خرم شہزاد پسلی میں فریکچر کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔

ترجمان قومی ٹیم کے مطابق فاسٹ بولر نے پہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں پسلی میں تکلیف کی شکائیت کی تھی،میڈیکل پینل کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ کو نوجوان فاسٹ بولر کی انجری سے آگاہ کیا۔

پی سی بی اسپیشلسٹ سے کنسلٹ کرنے کے بعد آئندہ کا پلان طے کرے گا۔ جس کے بعد فاسٹ بولر کا این سی اے میں رہیب شروع کیا جاے گا۔

 اس سے پہلے اسپنر ابرار احمد بھی فٹنس مسائل کا شکار ہوچکے ہیں۔اب خرم شہزاد کی انجری نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔