نارووال:عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں نارووال میں این اے 75 شکر گڑھ سے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزاوراین اے 76 نارووال سے احسن اقبال نے کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے۔
نارووال میں 2قومی اور 5صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 170 کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے گئے۔این اے 75 نارووال 1 شکر گڑھ سے 13 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے۔
این اے 76نارووال 2 سے 16 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے۔پی پی 54ظفر وال سے 22، پی پی 55شکر گڑھ سے 50اور پی پی 56سے 17کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے گئے۔پی پی 57سے 32اور پی پی 58سے 20امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے۔پی پی 58میں 1امیدوار محمد اکمل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔
واضح رہے کہ انتخابات 2024 کیلئے کل 22دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہو گی۔
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30دسمبر تک ہو گی، 13جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔