لاہور: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 24 نئے کیسز رپورٹ

508

لاہور: گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 24 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 10، گوجرانوالہ میں 5، ملتان میں 6 جبکہ قصور، گجرات اور رحیم یار خان میں ڈینگی کا ایک ، ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔

سیکرٹری صحت کے مطابق لاہور بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 17 مریض زیرِ علاج ہیں۔