اسلام آباد:وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے آئندہ برس 2024ء کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق نئے سال کی پہلی سرکاری تعطیل یوم کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو ہوگی ، جس کے بعد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی چھٹی ہوگی۔
آئندہ برس عید الفطر کی تعطیلات 10 تا 12 اپریل کو ہوں گی جب کہ یوم مزدور یکم مئی اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 17 تا 19 جون کو ہوں گی۔ اس کے علاوہ تعطیلات میں 16 اور 17 جولائی کو یوم عاشور کی تعطیلات ہوں گی۔
نئے سال میں 14 اگست کو یوم آزادی منایا جائے گا، اس سلسلے میں تعطیل ہوگی جب کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں 16 ستمبر کو تعطیل ہوگی۔ یوم اقبال کی چھٹی 9 نومبر اور قائداعظم کے یوم پیدائش کی چھٹی 25 دسمبر کو ہوگی۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے بینکوں کی تعطیلات کا بھی اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق بینکوں کی چھٹی یکم جنوری کو ہوگی۔