نہ ہی نواز شریف نے رابطہ کیا اور نہ ہی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

291

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نہ ہی نواز شریف نے رابطہ کیا اور نہ ضرورت ہے۔ 

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی  کا کہنا تھا کہ جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے پی ٹی آئی آئی تھی، آج بھی وہی حالات ہیں۔ 

چیف جسٹس، چیف الیکشن کمشنر اور وزیراعظم کہہ رہے ہیں الیکشن ہوں گے، کیا لوگوں کو یقین نہیں ہے کہ الیکشن ہوں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ اس نظام کے ساتھ ملک نہیں چلے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیس کو 4سال ہوگئے ہیں، پانچواں شروع ہوگیا ہے، ایک کیس پہلے بنا تھا وہ بھی ختم ہوگیا یہ بھی ہو جائے گا۔