سلیکٹڈ نے ریاست مدینہ کے نام پر جھوٹ، یوٹرن اور بدتمیزی کرکے دکھائی، نواز شریف

357

لاہور: مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نے تبدیلی کے نام پر جھوٹ، یوٹرن، بدتمیزی اور دھاندلی کو کرکے دکھایا، اپنے ملک کو اس مقام پر ہم خود لے کر آئے ہیں،ملک کو بھارت یا امریکا نے نہیں ہم نے خود نقصان پہنچایا۔

نواز شریف نے کہاکہ   آئین توڑنے والوں کو ججز نے خود ہار پہنائے، ہمیں سابقہ ججز کے ذریعے جیلوں میں ڈالا گیا اور موجودہ ججز نے چند پیشیوں پر کیسز ختم کردئیے، ہمارے بارے میں کہا گیا کہ مریم اور نواز کو جیل سے باہر نہیں آنا چاہیے ورنہ ہماری محنت ضائع ہوجائے گی۔

مسلم لیگ ن کے قائد  نے کہا کہ سال 2016 کے آخر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا، دہشت گردی کو ختم کردیا، ڈالر کی مجال نہیں تھی چار سال یہاں سے وہاں ہلے، فارن ریزرو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ تھے، ملکی ترقی چھ اعشاریہ دو فیصد لے گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی واپس آگئی، جیسے ہی سابق چیئرمین پی ٹی آئی آیا ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے، گروتھ ختم ہوگئی، آئی ایم ایف کو اس کی شرائط پر لایا گیا، مہنگائی آسمان کو چھو گئی، یہ حقائق ہیں جنہیں کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔